14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم
جمعہ 13 نومبر 2015 17:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر 14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودعباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار ملزم شاہدکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ تاندلیانوالہ فیصل آبادکے علاقے میں 14سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیاگیاتھا، گواہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے بھی زیادتی ثابت نہیں ہوئی لیکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے جرم ثابت ہونے پر موت کی سزاسنا دی ۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سزائے موت کالعدم قراردینے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سزائے موت کالعدم قراردیکر بری کرنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.