نہ برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی ٗ عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے ٗ باسط علی
عمر اکمل بے قصور ہے ٗپی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا ٗ انٹرویو
جمعہ 13 نومبر 2015 19:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ کوچ ہیڈ کوچ باسط علی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، اگر عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمر اکمل بے قصور ہے اور میں اس حوالے سے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ عامر سہیل میرے سینئر ہیں اور عمر اکمل کے حوالے سے ان کے کمنٹس سے افسوس ہوا، ان کے علاوہ اگر کوئی اور کھلاڑی کمنٹ کرتا تو اس کا بھرپور جواب دیتا۔باسط علی نے کہاکہ عمر اکمل کا نہ کھبی برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی، اگر کوئی مخالفت ثابت ہو جائے تو کسی بھی اسٹیڈیم میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میری ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے تھے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر اکمل کا نام لکھ دیا تھاواضح رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر عمر اکمل سمیت 3 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا تھا اور جب میڈیا سے معاملہ اچھالا تو پھر پی سی بی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کردیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.