ایتھلیکٹس مقابلوں میں روس کی شرکت معطل
ہفتہ 14 نومبر 2015 12:02
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) روس کی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو عارضی طور پر اولمپک گیمز سمیت تمام بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔روس کے خلاف یہ اقدام مبینہ طور پر وسیع پیمانے پر ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جس میں کہا گیاہے کہ روس میں ’حکومت ڈوپنگ میں ملوث تھی آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں 22 جبکہ اس کے خلاف صرف ایک ووٹ دیا۔
ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم کے صدر لارڈ کو نے کہا: ’یہ ہم سب کے لیے ہوشیار ہو جانے کا وقت ہے۔(جاری ہے)
’ہمارا کھیل خود کو شرمناک حالت میں دیکھ رہا ہے۔ ہم پوری طرح سے ان تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو ہونی ہیں۔ ہم نے واضح طور پر یہ بات تسلیم کی ہے کہ ہمیں بعض سخت سبق سیکھنے ہوں گے۔‘انھوں نے مزید کہا’ہمیں اپنے دامن پر نظر ڈالنی ہے، اپنے کھیل کو دیکھنا ہے اور ہم یہ کریں گے روس کے وزیر کھیل وٹالی مٹکو نے کہا کہ ’معطلی عارضی ہے‘ اور ’مسئلہ قابل حل ہے۔
‘ روس کے متعلق ہونے والی ووٹنگ میں اس ملک کے آئی اے اے ایف کونسل ممبر کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے نتیجے میں روس ورلڈ ایتھلیٹکس سیریز اور آئندہ سال پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.