نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ‘ ملک اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے ‘ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے ‘ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتون کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے
ہفتہ 14 نومبر 2015 12:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء)چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ‘ ملک اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے ‘ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے ‘ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتون کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے۔ وہ ہفتہ کو سینٹرل جیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ غیر معمولی حالات سے نمنٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں۔ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ۔ ملک اندونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک میں کئی درد ناک واقعات ہوئے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
سندھ حکومت ججوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کر رہی ہے۔
وکلاء ‘ پولیس اور دیگر افراد دہشت گردی میں محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک 15 سال سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے۔ بہتر ماحول میں جج جلد اور سستا انصاف فگراہم کر سکیں گے۔ حکومت سندھ نے اس سلسلے میں فراخدلی سے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ جیل میں ججز کی رہائش سے متعلق حکومت سندھ اقدامات کرے گی ۔ ایسے اقدامات چاروں صوبوں میں ہونے چاہئیں۔ قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.