تھربلدیاتی انتخابات،ہندوامیدواروں کی تعدادمسلم امیدواروں کے برابر ہوگئی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا، ضلع تھرپارکر میں مجموعی طور پر انتخاب میں حصہ لینے والے 50فیصد امیدواروں کا تعلق ہندو برادری سے ہے
پیر 16 نومبر 2015 11:43
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحرائے تھر میں ہندو برادری کے امیدواروں کی تعداد مسلم امیدواروں کے مساوی ہوگئی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ امیدوار مخصوص نشستوں کے بجائے عام نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں ۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا۔
(جاری ہے)
ضلع تھرپارکر میں مجموعی طور پر انتخاب میں حصہ لینے والے پچاس فیصد امیدواروں کا تعلق ہندو برادری سے ہے ۔
انتخابی فہرست کے مطابق ضلع بھر میں ایک ہزار50 ، امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جن میں چار سو پچپن ہندو ہیں ۔ یہ امیدوار مخصوص نشستوں پر نہیں بلکہ عام نشستوں پہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔تھر پارکر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ90ہزار499 ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہندوبرادی کے 162 جبکہ مسلم لیگ ن نے 71امیدواروں کو میدان میں اتار ا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.