صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس ’’بی ‘‘ اور ’’سی ‘‘ کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً 54خصوصی کیمپ لگائے گئے
منگل 17 نومبر 2015 23:00
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی طرف سے ماہ اکتوبر 2015کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس ’’بی ‘‘ اور ’’سی ‘‘ کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً 54خصوصی کیمپ لگائے گئے جن میں تقریباً29748افراد کو ہیپاٹائٹس ’’بی ‘ ‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ 5834افراد کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے، اس کے ساتھ پروگرام مینیجر کی ہدایات پر سندھ میں 75سے زائد ہیپاٹائٹس مراکز میں 15197افراد کو ہیپاٹائٹس ’ بی ‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اسی طرح ماہ اکتوبر 2015میں تقریباً 44945افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں 756، گوٹھ لطف آباد سعید آباد مٹیاری میں 150، گوٹھ یار محمد کھوسو میں 50، گوٹھ مدد پور جیکب آباد میں 1500،گوٹھ باؤ خان پٹھان مٹیاری میں130، گوٹھ سلیمان کھوسو باؤ خان پٹھان مٹیاری میں 145، گوٹھ دریا خان ڈاہری مٹیاری میں 105، گوٹھ علی حسن ہنگورجو سانگھڑ میں 272، گورنمینٹ بوائز اسکول جھول سانگھڑ میں 610، تعلقہ ہیڈ کوارٹر تھانہ بولا خان جامشورو میں 195، تعلقہ ہسپتال ہالا مٹیاری میں 186، ریلوے کالونی کیمپ کراچی میں 131ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں 151، جوڈیشل لاک اپ کشمور ایٹ کندھکوٹ میں 24، گوٹھ امام الدین چاچڑ کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں 118، سیشن کورٹ گھوٹکی میں 47،مدرسہ تعلیم القرآن رامو ولی گھوٹکی میں 210، سوائی فاؤنڈیشن گھوٹکی میں 290، الرحمان ماڈل اسکول کھوہارو گھوٹکی میں 610، میر واہ گورچانی سٹی میر پور خاص میں 406، گوٹھ سلیمان سومرو ٹنڈو محمد خان میں 339، گورنمینٹ پرائمری اسکول شہدادپور سانگھڑ میں 1101گوٹھ نیئر بائی شہداد پور سانگھڑ میں 1853، گوٹھ در پاؤ خیر پور میں 1065گوٹھ منڈی تعلقہ مورو نوشہرو فیروز میں 629، پرائمری اسکول پولیس ہیڈ کوارٹر دادو میں 220، گوٹھ مراد چھلگری ماتلی بدین میں 1060، گوٹھ حاجی ساون اسکول ماتلی بدین میں 218، گوٹھ تنیا بکا شاھ نوشہرو فیروز میں 855، گوٹھ بی ایچھ یو پھل نوشہرو فیروز میں 154، کالج روڈ نوشہرو فیروز میں 308، ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز میں 35، اﷲ آباد کنڈیارو نوشہرو فیروز میں 188، ویریئس اسکولس ان تعلقہ روہڑی سکھرمیں 3000، ڈسٹرکٹ جیل بدین میں 33، رینجرز ہیڈ کوارٹر 94ونگ کراچی میں 442، ویریئس اسکولس ان تعلقہ سہون دادو میں 4739، فاطمید فاؤنڈیشن ٹنڈو الھیار میں 86، گوٹھ رحمت اﷲ ڈومکی دلشک سانگھڑ میں 530، گوٹھ سونا خان مری سانگھڑ میں 430، گوٹھ پرانی بدھ ،پنو عاقل سکھر 900، گوٹھ سادھوجا پنو عاقل سکھر 1200، کے ٹی این نیوز آفس حیدرآباد میں 207، بیدار انسانیت ویلفیئر کراچی میں 89، رینجرز ونگ 83جامعہ ملیا ملیر کراچی میں 684، رینجرز 82ونگ کراچی 250، اڈیرو لعل ویلفیئر فاؤنڈیشن سانگھڑ 180، گوٹھ مٹھن سانگھڑ میں 310، گوٹھ بڈھو ڈاہری ٹنڈو آدم سانگھڑ 180، روشن تارا اسکول گھوٹکی میں 1172، گوٹھ محمد پور گھوٹکی میں 302اور ایجوکیٹر اسکول گھوٹکی میں 893کیمپیں لگائی گئیں اور دیگر مقامات پر ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کی ہدایات پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ و احتیاطی تدابیر کے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے گئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.