خاتون نے خود کو بچاتے بچاتے زندگی کی بازی ہار دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 12:37
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء): دبئی کے علاقے انٹرنیشنل سٹی میں ایک خاتون نے خود کو بچاتے بچاتے زندگی کی بازی ہار دی. دبئی پولیس کے کریمنل انوسٹی گیشن کے اسٹنٹ کمانڈ ان چیف جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے انٹرنیشنل سٹی میں ایک عمارت سے گر کر موقع پر دم توڑ جانے والی ایشیائی خاتون کے ہلاکت کا معمہ حل کر لیا ہے.
انہوں نے بتایا کہ یہ کیس انسانی اسمگلنگ کا ایک کیس تھا جس میں مذکورہ خاتون فرار حاصل کرتے ہوئے جان کی بازی کی ہار گئی. انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کے چوکیدار اور ایک اور آدمی کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے.(جاری ہے)
جنرل المنصوری کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں نے خاتون کے گرنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاں سے انہیں اس بات کا ثبوت ملا کہ گرنے سے قبل متاثرہ لڑکی کسی سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی.
تفتیش کاروں نے اس ثبوت کی بنا پر اس حادثے کو خود کشی قرار دینے سے گزیر کیا ، تاہم چوکیدار سے کی جانے والی تحقیقات میں چوکیدار نے مرنے والی خاتون سے کسی قسم کے تعلق کا انکار کیا ہے لیکن چوکیدار کے کمرے کی تلاشی لینے پر متاثرہ لڑکی کے کپڑوں سے ملتا جلتا سامان برآمد ہوا جس کے بعد چوکیدار نے اعترافٍ جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اور میرے ایک دوست نے اس لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے آٹھ ہزار درہم میں خریدا تھا جس کے بعد بلڈنگ کے گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چوکیدار کا ساتھی مفرور ہے .مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.