سگریٹ نوشی کی عادت جسمانی صحت کے لیے تو نقصان دہ ہے ‘ نئی طبی تحقیق
دماغ کو بھی قبل ازوقت بڑھاپے کا شکار کر دیتی ہے ‘ رپورٹ
جمعرات 19 نومبر 2015 14:42
ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) نئی طبی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سگریٹ نوشی کی عادت جسمانی صحت کے لیے تو نقصان دہ ہے مگر یہ دماغ کو بھی قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کردیتی ہے۔یہ انتباہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کسی عام دماغ کی عمر کی رفتار کو تیز کردیتی ہے اور اس کے نتیجے میں منصوبہ بندی، فیصلہ سازی اور مسائل حل کرنے جیسی صلاحیتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر جو لوگ اس عادت کو ترک کردیتے ہیں چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ان کیلئے ان مضر اثرات کو ریورس کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سیگریٹ پینے کے نتیجے میں دماغی کی اوپری تہہ یا قشر کی تہہ کو پتلا کرنے کی رفتار کو تیز کردیتی ہے جو عام طور پر بڑھاپے میں ہوتی ہے یہ دماغ کا وہ حصہ ہے جو متعدد اہم افعال سے جڑا ہوتا ہے اور یاداشت، توجہ، زبان اور شعور کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)
محقق پروفیسر آئن ڈیرے نے بتایا کہ یہ جاننا اہمیت رکھتا ہے کہ بڑھاپے میں دماغی صحت کیسی ہوتی ہے اور ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ سیگریٹ نوشی کے نتیجے میں دماغ کی عمر میں دوگنا اضافہ ہوتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس عادت کو ترک کرنے سے دماغ کے قشر کو اپنی موٹائی کو واپس حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے اگرچہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.