ابراہیمووچ نے سویڈن کو 2016ء یوروکپ میں پہنچادیا
جمعرات 19 نومبر 2015 16:55
کوپن ہیگن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) ذلاٹن ابراہیمووچ نے سوئیڈن کو 2016ء یورو کپ میں پہنچا دیا۔ سوئیڈن اور ڈنمارک کے درمیان یورو کپ کوالیفائر پلے آف سکینڈ لیگ میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔تاہم ایگری گیٹ اسکور کی بنیاد پر سوئیڈن نے ڈنمارک کا 3-4 سے بوریا بستر لپیٹ دیا۔ اسی طرح سلوونیا اور یوکرین کا میچ بھی 1-1 سے برابر رہا لیکن ایگری گیٹ سکور پر یوکرین نے 1-3 سےسلوونیا کوہرا کر میگا ایونٹ میں جگہ پکی کرلی ۔
کوپن ہیگن میں کھیلے گئے سکینڈ لیگ میچ میں سوئیڈن اور ڈنمارک مدمقابل ہوئے ۔ 19ویں منٹ میں ذلاٹن ابراہیمووچ نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ پہلے ہاف تک سوئیڈن ٹیم کی برتری برقرار رہی۔ 76ویں منٹ میں ذلاٹن ابراہیمووچ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سوئیڈن کی جانب سے دوسرا گول داغا۔(جاری ہے)
81ویں منٹ میں حریف ٹیم ڈنمارک کے یوسف پولسین نے گول کے خسارے کو کم کرتے ہوئے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا۔
میچ کےآخری منٹ میں ویسٹرگراڈ نےگیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور 2-2 کردیا تاہم ویسٹر گراڈ کی کاوش رائیگاں گئی۔ سوئیڈ ن نےڈنمارک کیخلاف فرسٹ لیگ 1-2 سے جیتا تھا اور ایگری گیٹ اسکور پر سوئیڈن نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سلوونیا اور یوکرین کی ٹیم آمنے سامنے ہوئیں۔ میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا اسکور1-1 سے برابر تھا۔ تاہم1-3 ایگری گیٹ اسکور پر یوکرین کو فاتح قرار دیا گیا۔ یوروکپ کوالیفائرز کے لائن اپ مکمل ہوگئے جس میں 24ٹیموں نے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کا پروانہ حاصل کرلیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.