نارنگ منڈی ،10یونین کونسلوں میں چیئرمین کی 7سیٹیں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف2اور ایک سیٹ آزاد امیدوارنے حاصل کی

جمعرات 19 نومبر 2015 23:06

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) تھانہ نارنگ منڈی کی 10یونین کونسلوں میں امیدوار برائے چیئرمین کی 7سیٹیں مسلم لیگ ن جبکہ تحریک انصاف نے2سیٹیں اورآزادنے 1سیٹ حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یونین کونسل لدھیکے میں تحریک انصاف کے نامزدامیدواربرائے چیئرمین چوہدری شہبازاسلم جٹھول اورسلیم اخترسرویا جبکہ یونین کونسل ننگل بھچرمیں تحریک انصاف کے میجر(ر)قربان اﷲ بھٹی یونین کونسل مہتہ سوجامیں راناقربان اﷲ بھٹی چوہدری نصراﷲ کجلہ آزاد یونین کونسل گچھلی ورکاں میں محمدعلی ریاض ایڈووکیٹ ن لیگ یونین کونسل کالاخطائی میں چوہدری یوسف شریں پورراناخاد م حسین ن لیگ گھڑیا ل کلاں میں محمودآفتاب بسرا ن لیگ یونین کونسل رتہ گجراں میں چوہدری وجاہت علی خاں اور رانامحمدیوسف ن لیگ یونین کونسل آدھیاں میں جہانگیرہنجران لیگ یونین کونسل کرتومیں آفتاب عالم بٹر ن لیگ اوریونین کونسل لبان والامیں یارگل خاں ن لیگ کامیاب ہوئے ہیں یہ امرقابل ذکرہے کہ پورے حلقہ میں کوئی نا خوشگوارواقعہ پیش نہیں آیاامیدواروں نے باہمی بھائی چارے کی فضا قائم کی اورسیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث عوام نے بڑے پرسکون اورخوشگوارماحول میں ووٹ کاسٹ کیے۔

متعلقہ عنوان :