ہیڈ کوچ وقار یونس کی اجاراداری اور ہٹ دھرمی اور سینئر کھلاڑیوں کو اپنی مخالفت کی بھینٹ چڑھانے پر سابق کرکٹرز پھٹ پڑے
جمعہ 20 نومبر 2015 12:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی اجاراداری اور ہٹ دھرمی اور سینئر کھلاڑیوں کو اپنی مخالفت کی بھینٹ چڑھانے پر سابق کرکٹرز پھٹ پڑے ، یونس خان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ بننے والے وقار یونس اب احمد شہزاد کے کیریئر کو بھی تباہ کرنے پر تل گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی ٹیسٹ ٹیم کی تشکیل میں وقار یونس کی من مانی نہ چلی تھی تاہم ون ڈے ٹیم تشکیل میں وقار یونس من مانی کرتے ہوئے ذاتی پسند و نہ پسند کی بنا پر ٹیم منتخب کررہے ہیں اور اپنے من پسند کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔
جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ٹیم میں ہر روز تبدیلیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے خاص ظور پر بیٹسمین اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کے سر پر کسی بھی وقت ٹیم سے ڈراپ ہونے کا دباؤ رہتا ہے ۔(جاری ہے)
وقار یونس نے لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر بھرپور مخالفت کی تھی چیف سلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی کی وجہ سے یونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اب احمد شہزاد کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
سابق کپتان جاوید میانداد اور سرفراز نواز نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں وقار یونس کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شکست اور ٹیم کا مورال ڈاؤن کرنے میں ان کا ہاتھ ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس ہٹ دھرمی کے پیچھے نجم سیٹھی اور سبحان احمد بھی ہیں جنہوں نے وقار یونس کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پاکستان کی کرکٹ کو بچانے کیلئے وزیراعظم کو اپیل کر تے ہیں کہ ان لوگوں کے چنگل سے کرکٹ بورڈ کو آزاد کرایا جائے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اچھے کھلاڑیوں کو ضائع کررہے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں موجود کرپٹ لوگوں پر کیا تبصرہ کروں ان لوگوں نے کرکٹ تباہ کردی ہے بات کرنے کا جب کوئی فائدہ نہ ہو تو تبصرہ کرنا فضول ہے ۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے پہلے یونس خان کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا اب یہی رویہ احمد شہزاد کے ساتھ روا رکھا جارہا ہے ، ہیڈ کوچ کے بارے میں جاوید میانداد اور سرفراز نواز کی رائے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا انگلنڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جو کارکردگی ہے اس حوالے سے سارے سوالات ہیڈ کوچ سے پوچھنے والے ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.