انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
ہفتہ 21 نومبر 2015 13:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 نومبر۔2015ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ کیلئے انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلیکٹرز نے نک کامپٹن، گیری بیلنس، کرس ووکس اور مارک فوٹیٹ کو ان کی حالیہ فرسٹ کلاس کارکردگی کی بنیاد پرٹیم میں شامل کرلیا لیکن آوٴٹ آف فارم اور اوسط درجے کی کارکردگی کے علاوہ انجریز میں مبتلا کھلاڑیوں این بیل، اسٹیون فن، مارک ووڈ اور عادل رشید کو ڈراپ کردیا گیا۔
انگلش ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ توقع ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں معین علی کی ناکام آزمائش کے پیش نظر الیکس ہیلز جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں الیسٹرکک کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔(جاری ہے)
اعلان کردہ انگلش ٹیم کپتان الیسٹرکک، معین علی، جیمز اینڈرسن، جانی بیئراسٹو، گیری بیلنس، اسٹوارٹ براڈ، جوز بٹلر، نک کامپٹن، مارک فوٹیٹ،الیکس ہیلز، کرس جورڈن، سمیت پٹیل، جو روٹ، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔
انگلش سلیکٹر جیمز وٹیکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ این بیل ورلڈ کلاس پلیئر ہیں جنہیں نظرانداز کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن بہتر یہی سمجھا گیا کہ فارم کی بحالی کیلئے انہیں تھوڑا عرصہ آرام دیا جائے تاکہ وہ اپنی خامیوں پر کام کر سکیں جو ان کیلئے مشکلات کا باعث بنتی رہی ہیں۔ عادل رشید جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر کامیاب نہیں ہوں گے لہٰذا انہیں ڈراپ کر کے انگلش فاسٹ بالنگ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ ایک مضبوط حریف ہوگی جس کا مقابلہ اچھی ٹیم ہی کر سکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.