کاشتکاروں کو پے آرڈرز کے اجراء تک احسن کارکردگی اور سہولیات برقرار رکھی جائیں،ڈی سی او بھکر

ہفتہ 21 نومبر 2015 13:16

بھکر۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم پاکستان کے کسان پیکج کے تحت چاول و کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو مالی معاونت کی فراہمی کے ضمن میں پے آرڈرز کے اجراء کے جائزہ کیلئے ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے ٹی ایم اے ہال میں قائم سہولت مرکزمیں مامور انتظامی افسران و عملہ کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر موجود کاشتکاروں کو یہاں پر فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں نے مالی معاونت کیلئے پے آرڈرز کے اجراء کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی سی او نے سہولت مرکز میں مامور افسران و عملہ کو تاکید کی کہ کاشتکاروں کو پے آرڈرز جاری کرنے کے سوفیصد عمل کی تکمیل تک احسن کارکردگی اور سہولیات کامیابی سے برقرار رکھی جائیں تاکہ کسی بھی کاشتکار کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کسان پیکج سہولت مرکزکی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک اس مرکز پر تحصیل بھکر اور منکیرہ کے 1967کاشتکاروں کوپے آرڈرز جاری کیے جاچکے ہیں ۔