سعودی عرب نے سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں عوام کا داخلہ بند کردیا
پیر 23 نومبر 2015 14:40
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد سے ملحقہ20 کلو میٹر تک کے رقبے میں نہ آئیں، یہ علاقہ وزارت داخلہ نے عوام کے لئے’ ممنوع‘ قرار دیدیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیاکے مطابق محکمے کی جاری ہدایات میں وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ علاقے میں کسی نے داخلے کی کوشش کی تو اسے حراست میں لے کر قانون کی خلاف ورزی پر 30 ماہ قید اور 25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری سعودی وزارت داخلے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سرحد سے20 کلو میٹر دور تک ریت کے اونچے ٹیلے بنادیئے گئے ہیں اور انتباہی سائن بورڈز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جہاں پیدل چلنا یا گاڑی سے سفر کرنادونوں منع ہے۔ممنوعہ علاقوں میں حفر الباطن،خفجی کمشنری،رفحہ،عر عر،طریف الحدیثہ الجوف اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.