کھیر ے کی کاشت 25 نومبر تک مکمل کر لی جا ئے، ماہرین زراعت

پیر 23 نومبر 2015 15:16

فیصل آباد۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیر ے کی کاشت 25 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جو کاشتکار کسی وجہ سے 25 نومبر تک کھیرے کی کاشت نہ کرسکیں وہ 15دسمبر تک واک ان اور پسٹ ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کھیرے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کا انتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔