کیمیائی عوامل اور وائرس سے کپاس، آم، امردو اور ترشاوہ پھلوں کی پیداوار متاثر

پیر 23 نومبر 2015 15:16

فیصل آباد۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء) زرعی زمینوں میں نمکیات کی کمی بیشی،کیمیائی عوامل اور وائرس سے کپاس، آم، امردو اور ترشاوہ پھلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے جسے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں جبکہ ملک سے شیشم اور آم کے درخت تیزرفتاری سے سوکھے پن کا شکار ہوکر ختم ہو رہے ہیں جس کیلئے زرعی ماہرین و سائنسدانوں کو اپنی ٹیکنالوجی نچلی سطح پر لیجا کر درختوں کو سوکھے پن سے بچانے اور پھر سے پیداواریت کا حامل بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک کے طول و عرض میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کی اکثریت وائرس سے متاثرہ پودوں پر مشتمل ہے تاہم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز نے سینکڑوں باغات میں وائرس فری پودوں کی فراہمی ممکن بناکر پیداواری انحطاط پر کسی حد تک قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔