سرگودھا:پابندی کے باوجود سبزیوں‘ پھلوں کو سیوریج کا پانی سے سیراب کیا جانے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2015 16:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 نومبر۔2015ء) سبزیوں اور پھلوں کے ناقص معیار اور سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کرنے سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پابندی کے باوجود سرگودھا اور گردونواح میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو سیراب کیا جارہا ہے ‘جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو سبزیاں صاف پانی سے سیراب نہیں ہوتیں ان سبزیوں میں مختلف قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کا موجب بنتے ہیں سرگودھا اور گردونواح میں سیوریج کے پانی سے سیراب کی گئی سبزیاں بازار میں سرعام فروخت ہورہی ہیں جنہیں روکنے والے کوئی نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح سیوریج کے پانی سے سبزیاں سیراب کی جاتی رہیں تو لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :