پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگری میں سابق کرکٹرز بے موت مرنے پرمجبور
منگل 24 نومبر 2015 11:59
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگری میں سابق کرکٹرز بے موت مرنے پر مجبور ہونے لگے ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹراورکرکٹ منتظم طاہر شاہ کو بدنصیبی نے گھیر لیا ۔
(جاری ہے)
بہن کینسر کے مرض میں دنیا چھوڑ گئی ، والد بھی گردوں کے کینسر میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، طاہرشاہ خود سخت بیمار ہیں اور ان کی جمع پونجی بہن و والد کے علاج معالجے پر خرچ ہوچکی ہے ، ہزاروں بچوں کو کرکٹ کی تعلیم دینے والا طاہر شاہ اب پائی پائی کا محتاج ہوچکا تاہم خود داری انہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہیں دیتی ،ان کے والد آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں اورخود طاہر شاہ متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ، ان کا چلنا پھرنا کم ہوچکا ، وہ شخص جو خود کرکٹروں کو کبھی کرائے اور کھیل کا سامان دیتا تھا آج خود دست نگر بنا بیٹھا ہے ۔
ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ اپنے اس سابق کرکٹر اور کرکٹ کے خدمت گار کی فوری مدد کریں ، اسے بے موت مرنے سے بچائے ۔ سابق منیجر اظہر زیدی اور لاہور ریجن کے سربراہ خواجہ ندیم احمد نے طاہر شاہ کی مدد کی مگر انہیں کوئی مستقل ذریعہ آمدن درکار ہے ، جس کی بدولت وہ اپنی بیماریوں اورمعاشی حالات سے سے لڑسکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.