قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے کوریا روانہ
منگل 24 نومبر 2015 12:02
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے منگل کو کوریا روانہ ہوگئے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ پری 25 سے 29 نومبر تک کوریا میں ہوگی جس میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔
گرینڈ پری کوالیفیکیشن راؤنڈ ہے اس میں شاندار کارکردگی سے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور یو اے ای میں بین الاقوامی مقابلوں کیلئے شاہ حسین شاہ کو ویزانہ ملنے کی وجہ سے ان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ پہلے ان کی عالمی رینکنگ 44 تھی اب وہ 48 ویں نمبر پر آگئے ہیں اگر گرینڈ پری میں وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو ان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوجائے گی بلکہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے ان کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.