لاہور ہائیکورٹ نے مفلوج قیدی عبدالباسط کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی
عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 13:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین نے کیس کی سماعت کی۔قیدی عبدالباسط کی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عبدالباسط پولیس تشدد کے نتیجے میں مفلوج ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت سزائے موت پر عمل درآمد کے وقت قیدی کا صحت مندہونا لازمی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد موقع پر موجود جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزارت داخلہ سے معذور افراد کو سزائے موت دینے سے متعلق قانونی معاونت کے لئے خط لکھا تھا جس کاوزارت داخلہ نے آج تک جواب نہیں دیا لہذا وزارت داخلہ کا جواب آنے تک سزائے موت پر عمل درآمد روکا جائے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عبدالباسط نامی قیدی کے پچیس نومبر کے لئے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں لہذا اسکی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے قیدی عبدالباسطکی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے لئے ائر درخواست مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.