تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس اظہر علی، وقار یونس کو ہٹانے کی سازش تھی:فواد چوہدری
منگل 24 نومبر 2015 15:23
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) معروف تجزیہ کار فواد چوہدری نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین4ون ڈے میچز کی سیریزکے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کو ون ڈے کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو ہٹانے کی سازش قرار دیدیا ہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے کے بعد سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے اس پر انگلیا ں اٹھائیں تھیں تاہم آئی سی سی کی جانب سے بھی اس میچ کوکلین چٹ ملی اور دو سابق پاکستانی کپتانوں وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی مائیکل وان کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد مسئلہ بظاہر تو ختم ہوگیا تاہم ون ڈے کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو شک ہے کہ یہ معاملہ جس طرح سے باہر ہوا اس سے ایسا لگتا ہے کہ اگر یہ میچ فکس نہیں تھا تو ان دونوں سے جان چھڑانے سے کوشش ضرور تھی ۔
فواد چوہدری کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی اور نوجوان بلے باز احمد شہزاد پر گرم ہے جب کہ وقار یونس اور اظہر علی تو دونوں کھلاڑیوں پر بہت ہی گرم ہیں کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ اس میچ میں بری پرفارمنس دے کر انہیں ہٹوانے کی کوشش کی گئی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.