وزیر اعظم محمدنوازشریف کو مائی ہیر سٹیڈیم پہنچنے پر کسان پیکج کے حوالے سے خصوصی بریفنگ وزیر اعظم نے اہم امور کے بارے میں سوالات بھی کئے اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں
منگل 24 نومبر 2015 18:40
جھنگ ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمدنوازشریف کو منگل کی دوپہر مائی ہیر سٹیڈیم جھنگ پہنچنے پر کسان پیکج کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم نے بعض اہم امور کے بارے میں سوالات بھی کئے اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ حکام اور ڈی سی او جھنگ نے بتایاکہ ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں جھنگ، اٹھارہ ہزاری ،شور کوٹ ، احمدپور سیال کے دھان اور کپاس کے 52574 کاشتکاروں و کسانوں جن میں 40406 کاشتکار چاول اور 19844 کاشتکار کپاس جبکہ 7676کاشتکار چاول و کپاس کی فصل کے مشترکہ متاثرین ہیں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔
انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ 52574کاشتکاران کی کل اراضی ایک لاکھ 89ہزار 926ایکڑ ہے جن میں کسان پیکج کے تحت مجموعی طور پر 95کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیاکہ 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے اب تک ضلع جھنگ کے 12348 کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں جن میں سے 10109 کے پے آرڈرز کیش بھی کروا لئے گئے ہیں نیز آئندہ چندروز میں تمام متاثرہ کاشتکاروں میں شفاف طریقے سے رقوم کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیاجائیگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.