بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں برسوں کی غیر اعلانیہ پابندی کے بعد عوامی اجتماعات کا انعقاد شروع کیا ہے ،سینیٹر شاہی سید
سیاست ہمارا بنیادی حق ہے لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے ،وقت نے ثابت کردیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی بد ترین حالات کا سامنا کرسکتی ہے
منگل 24 نومبر 2015 23:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں برسوں کی غیر اعلانیہ پابندی کے بعد عوامی اجتماعات کا انعقاد شروع کیا ہے سیاست ہمارا بنیادی حق ہے لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے وقت نے ثابت کردیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی بد ترین حالات کا سامنا کرسکتی ہے آج کی عوامی نیشنل پارٹی کا ہر ورکر دیگر جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان پر بھاری ہے ماضی میں کسی بھی عوامی خدمت سے یکسر محروم آج بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی ووٹ مانگنے والوں سے سوال کیا جائے وہ اس قبل کہاں تھے انتہا ء پسندی کے خلاف جانوں کے نذرانے دینے والی جماعت کو کراچی کے شہری بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے لیاری کھڈا مارکیٹ لیاقت کالونی یونین کونسل نمبر تین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ لیاری سے ماضی میں کامیاب ہونے والوں نے یہاں کے لیے کچھ نہیں کیا مٹھی بھر دہشت گردوں کی سزا لاکھوں کی بستی کو نا دی جائے وقت آگیا ہے کہ لیاری کے مسائل کو سمجھا جائے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ لیاری کے حقوق کے لیے آواز کے لیے حقوق بلند کی ہے لیاری کی عوام نے جب بھی اعتماد کا اظہار کیا تو ہرگز مایوس نہیں کریں گے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،وارڈ صدر رضوان اعوان ،چیئرمین کے امیدوار حاجی محمد طفیل اور وائس چیئر مین کے امیدوار عرفان میمن نے بھی خطاب کیا ۔
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.