پاکستان، چین کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ون کا انعقاد پاکستان میں ہی کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز
بدھ 25 نومبر 2015 14:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان اور چین کے درمیان آئندہ سال مارچ میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ گروپ ون کا انعقاد پاکستان میں ہی کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر تے ہوئے میگا ایونٹ لاہور یا اسلام آباد میں کرانے کی درخواست کر دی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے چینی سفارتخانہ کو یقین دھانی کرائی ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے وینیو سمیت چینی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فول پروف سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے اور پاکستان کئی انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے ۔(جاری ہے)
ڈیوس کپ گروپ ون میں پاکستان اور چین کی ٹینس ٹیمیں آئندہ سال 4سے 6مارچ تک مد مقابل ہونگی جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ مقابلے پاکستان میں ہی ہوں جس کیلئے لاہور اور اسلام آباد دو موزوں ترین شہر ہیں جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیگا ۔
ذرائع نے بتایا کہ خط میں ڈی جی پی ایس بی نے معاملے پر چینی سفیر یا کلچرل قونصلر سے بھی ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ڈیوس کپ کے معاملے پر چینی حکام کو قائل کیا جا سکے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر انیل کمار نے بھی لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آئندہ سال ہونیوالے ڈیوس کپ مقابلوں کی میزبانی پاکستان کو ہی دینے کا پر زور مطالبہ کیا تھا ۔ ایونٹ میں پاکستان نے چانیئز تائی پائی کو شکست دیکر ایشیا اوشیانا ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.