سات افغان کرکٹرز ویزے نہ ملنے کے سبب امارات نہ پہنچ سکے
بدھ 25 نومبر 2015 16:17
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) متحدہ عرب امارات کی سخت ویزا پالیسی کی وجہ سے بعض اوقات یہاں کرکٹ کھیلنے والی غیر ملکی ٹیموں کو مشکل پیش آتی ہے ۔ پاکستان کے علاوہ افغانستا ن کرکٹ ٹیم نے شارجہ کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنایا ہوا ہے ۔ پاکستانی کرکٹرز کو حال ہی میں انگلینڈ کی سیریز میں ویزوں کے حصول میں مشکلات پیش آئی تھیں ۔
(جاری ہے)
حال ہی میں آئی سی سی انٹر کا نٹینٹل کپ میں شرکت والی افغان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو مختلف وجوہ کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے ویزے نے مل سکے جس کی وجہ سے ٹیم کے اہم کھلاڑی شارجہ نہ آسکے۔
پاپوانیوگنی کیخلاف میچ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ افغانستان اے کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کو شارجہ بلا کر میچ کھلائے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے ان کھلاڑیوں نے حال ہی میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی ۔ اہم کھلاڑیوں کی بغیر بھی افغانستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.