بڑھتی ہوئی انتہاپسندی ،دہشتگردی اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان
انتہاپسندی اور دہشتگردی کا اسلام اور قرآن و سنت کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے؛اعلامیہ
بدھ 25 نومبر 2015 18:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) بڑھتی ہوئی انتہاپسندی ،دہشتگردی اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل نے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا ۔ انتہاپسندی اور دہشتگردی کا اسلام اور قرآن و سنت کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علماء اسلام کو ہر قسم کی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عوام الناس کو انتہاپسندی ، دہشتگردی کے خاتمے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے حل کیلئے قرآن و سنت سے رہنمائی دینی ہوگی۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل اور رابطہ عالم اسلامی کے قائدین کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس کے بعد کہی گئی ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللہ المحسن الترکی تھے۔ اجلاس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدہ عتین ،مکتبة الدعوہ کے ڈائریکٹر محمد احمد دوسری،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،راسخ الکشمیری،حافظ محمد امجد،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا سعیداحمد عنایت اللہ ،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا الحمید صابری اور دیگر علماء و مشائخ بھی شریک تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.