اسلامی یونیورسٹی میں ’’ فرقہ وراریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں مذہبی قیادت کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار
ؑسیمینار سے رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدلمحسن الترکی، سینیٹر راجہ ظفر الحق سمیت جامعہ کی اعلی قیادت کا خطاب
بدھ 25 نومبر 2015 20:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) مذہبی سکالرز دہشت گرانہ د اور متشدد انہ رجحانات کی حوصلہ شکنی اور سدباب میں با معنی کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ منفی و تخریب کار عناصر کی بیخ کنی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جائے کیونکہ انہی کی وجہ سے دنیا میں امن کو خطرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسلامی یونیورسٹی میں ’’فرقہ وراریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں مذہبی قیادت کا کردار ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمنار میں شرکاء نے کیا جس کا انعقاد جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں کیا گیا تھا۔
سیمینار کی صدارت رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدلمحسن الترکی نے کی ۔ سیمینار کے مقررین اور مہمانوں میں قائد ایوان بالا سینیٹر راجہ ظفر الحق ، مولانا سمیع الحق (اکوڑہ خٹک) ڈائریکٹر مکتبہ الدعوہ ابوسعد بن سعد الدوسری ، ڈائریکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان عبدہ عتین ، سعودی کلچرل اتاشی ہذا الغامدی، سعودی عرب، تاجکستان اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعہ کے ریکٹر ڈاکڑ معصوم یٰسین زئی اور صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.