عوام کو حقوق سے محروم اور مسائل حل نہ کرنیوالوں کو عوام ووٹ سے مستر د کردیں ، سہانے خواب دکھانے اور جھوٹے دعوئے کرنیوالوں کا عوام ووٹ کے ذریعے محاسبہ کریں ،الیکشن کمیشن دعوؤں کی بجائے ٹھپہ مافیا اور جعلی ووٹ کے عمل کو روکنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ،ہمارا نعرہ خدمت سب کیلئے ہے بلا امتیاز عوام کی خدمت ہمارے منشور کا حصہ ہے
سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی نامزد امیدواروں کے وفد سے بات چیت
بدھ 25 نومبر 2015 22:00
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو حقوق سے محروم اور مسائل حل نہ کرنیوالوں کو عوام ووٹ سے مستر د کردیں ،عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے کا سنہری موقع ہے ،ووٹ کا استعمال درست ہوگا تو خیالی پلاؤ پکانے والوں کا صفایا ہوجائے گا ،سہانے خواب دکھانے اور جھوٹے دعوئے کرنیوالوں کا عوام ووٹ کے ذریعے محاسبہ کریں۔
وہ بدھ کو یہاں اپنی رہائشگا ہ پر شاہ فیصل کالونی ،ملیر ،لانڈی اور کورنگی سے آئے ہوئے نامزد امیدواروں سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ،الیکشن کمیشن صرف دعوؤں سے کام چلانے کی بجائے ٹھپہ مافیا اور جعلی ووٹ کے عمل کو روکنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ،عوام پاکستان سنی تحریک کے نامز امیداواروں کوٹیبل لیمپ پر مہرلگاکر کامیاب بنائیں ،ہمارا نعرہ خدمت سب کیلئے ہے بلا امتیاز عوام کی خدمت ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.