پی اے آر سی)، یو ایس ایڈ اور سمنٹ کے تعاون سے ”میزفیلڈ ڈی“ کا انعقاد کیا گیا
بدھ 25 نومبر 2015 22:57
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقی کونسل (پی اے آر سی)، یو ایس ایڈ اور مکئی اور گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق ادارے سمنٹ کے تعاون سے ”میزفیلڈ ڈی“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی اداروں یو ایس ایڈ کے نمائندے ناظم علی، سمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مکئی کے کھیتوں کا دورہ کیا گیا جہاں پر مکئی کی 45 ہائبرڈ اقسام کی فصل کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کے ہمراہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سیکرٹری، چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی، یو ایس ایڈ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے مکئی کے کھیتوں میں فصل کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر یو ایس ایڈ کے نمائندے نے بتایا کہ مکئی کی نئی 45 ہائبرڈ اقسام ملک کے دور افتادہ علاقوں میں بہتر پیداوار کی حامل ہونگی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال کی طویل کوششوں کے بعد پلانٹ بریڈرز رائٹس بل منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تصدیق شدہ بیج کی فراہمی اور زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کھیتوں تک لے جانے سے چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح میں اضافہ ہو گا اور فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی۔ تقریب سے سیکرٹری سیرت اصغر، چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر ندیم امجد، این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عظیم نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.