شیو سینا اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئی،عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا
شیو سینا کا ساتھ دینے بی جے پی بھی عامر خان کے خلاف میدان میں کو د پڑی
جمعرات 26 نومبر 2015 12:47
لدھیانہ،نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا ہمیشہ کی طرح اپنی بھونڈی حرکتوں سے باز نہ آئی سپر سٹار عامر خان کی محالفت میں بد احلاقی کی انتہا کر دی، عامر خان کو تھپڑ مارنے والوں کے لیے 1لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی عکس بندی کے لیے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں ٹھرے ہوئے ہیں۔
بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم نے دہلی اور لدھیانہ میں پوسٹر لگوا دیئے جو شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔دوسری طرف بی جے پی کی حکومت انتہا پسندی کو کم کرنے کی بجائے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا ساتھ دینے میدان میں اتر آئی ہے۔(جاری ہے)
بی جے پی کے رہنما وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان کو دلت رہنما ڈاکٹر امبیدکر سے سبق سیکھنا چاہیئے ،امبید کر نے اتنی مشکلات کے باوجود بھارت کے خلاف ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
بھارتی لوگ سبھا میں عامر خان کے خلاف وزیر داخلہ کے بیان پر رد عمل اسمبلی سے باہر چلے گئے،بی جے پی حکومت کے اسپیکر لوک سبھا کی ارکان کو صبر کرنے کی ہدایت کے باوجود ہندو انتہا پسند تنظیم کی پشت پناہی کرنے والی پارٹی بی جے پی کے ارکان کا لوک سبھا میں شور شرابہ جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.