اسلام آباد میں صفائی کی سہولیات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کے احکامات پر سی ڈی اے وزارت کیڈ کے ماتحت ہو چکا ہے; وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری
جمعرات 26 نومبر 2015 15:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت وفاقی انظامیہ و ترقی( کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صفائی کی سہولیات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ شہریوں کو بھی صفائی کے حوالے سے آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم کے احکامات پر سی ڈی اے وزارت کیڈ کے ماتحت ہو چکا ہے وزارت کیڈ کے ماتحت ہونے سے اسلام آباد میں صفائی و دیگر حوالے سے سی ڈیاے کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کر رہے ہیں ۔
جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ(ن) کی راہنما نگہت پروین مہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں صفائی کے حوالے سے 23 سینٹرز قائم ہیں جن میں سے 7 سینٹرز مختلف ایریاز میں کام کر رہے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام سرانجام دیتے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں صفائی کی صورت حال ابتر ہے ہمیں غلط بتایا جا رہا ہے اس پر وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ اسلام آباد میں صفائی کے حوالے سے مزید کرنے کی ضرورت ہے اب سی ڈی اے وزارت کیڈ کے ماتحت ہو چکا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں آپ مثبت تبدیلی ضرور دیکھیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.