پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 122 کے ضمنی انتخابات کو بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
مسلم لیگ (ن) کی دھونس اور دھاندلی کا پیچھا جاری رکھیں گے ٗگفتگو
جمعرات 26 نومبر 2015 17:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 122 کے ضمنی انتخابات کو بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ٗتحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے سلمان راجہ ایڈووکیٹ نے 800 صفحات پر مشتمل پٹیشن جمع کروا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علیم خان نے کہاکہ تمام قانونی مراحل کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا، اس بار ایاز صادق کے خلاف پہلے سے بھی ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات سے قبل 30 ہزار 500 ووٹ ٹرانسفر یا منسوخ کیے گئے۔کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو صرف 812 فارمز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ٗ22 ہزار ووٹوں کے اندراج اور اخراج کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔(جاری ہے)
درخواست میں بتایا گیا کہ ایک ہی گھر میں 30 سے 50 ووٹوں کا اندراج کیا گیا۔درخواست دائر کرنے سے قبل علیم خان نے کہاکہ این اے- 122 میں ووٹوں کا اندراج اور اخراج اندھیرے میں رکھ کر کیا گیا ہے ٗعلیم خان نے کہا کہ نادرا حکام نے ملاقات کی اور نہ ہی ووٹرز کا ریکارڈ فراہم کیا ٗمسلم لیگ (ن) کی دھونس اور دھاندلی کا پیچھا جاری رکھیں گے، این اے-122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، لہذا الیکشن کمیشن ازخود نوٹس لے کر انتخابات کالعدم قرار دے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.