وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹا پہنچ گئے ‘ایئر پورٹ پر پر تپاک استقبال
وزیر اعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات‘ ملکہ برطانیہ کے ظہرانے اور مالٹا کے صدر کے استقبالیہ میں شرکت کرینگے
جمعرات 26 نومبر 2015 21:02
ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹا پہنچ گئے۔ مالٹا پہنچنے پر اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر پر جوش استقبال کیا۔ دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہی کانفرنس (کل) سے منعقد ہو رہی ہے اور مالٹا دوسری بار دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔
کانفرنس میں پاکستان سمیت ترپن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔27نومبر سے مالٹا میں شروع ہونیوالے دولت مشترکہ کی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں 2020ء تک رکن ممالک کی باہمی تجارت کو 680سے ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانے پر بات چیت ہوگی۔(جاری ہے)
دولت مشترکہ فری ٹریڈ زون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائیگا۔
رکن ممالک کیدرمیان ترقی، جمہوریت اور قیام امن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سربراہ کانفرنس میں بچوں اور عورتوں کے حقوق سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔دورہ مالٹا کے بعدوزیر اعظم نواز شریف 29 نومبرکوفرانس جائیں گے۔ فرانس میں وزیراعظم ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پرکانفرنس میں شرکت کرینگے اور 2 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ 24 ویں دولت مشترکہ کانفرنس 27 اور 28 نومبر کومالٹامیں ہوگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس کیلئے مالٹا میں کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے۔سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 نومبر کو فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.