عدالتی کاروائی میں مداخلت کرنے پر سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کا وکیل پر سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاءعدالتی روایات کا پتہ بھول گئے ہیںجسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن پٹیشن کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بنچ کے سربراہ اپنا آرڈر لکھوا رہے تھے تو درخواست گزار کے وکیل الطاف ابراہیم نے مداخلت کر دی۔
(جاری ہے)
جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سینئیر وکیل ہونے کے باوجود یہ علم ہی نہیں کہ جب آرڈر لکھوایا جا رہا تو اس دوران خاموشی اختیار کی جائے،،،عدالتی روایات نظر انداز کرنے پر کیوں نہ شوکاز نوٹس جاری کر کے وکالت کا لائسنس معطل کر دیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہوکلاءعدالتی روایات کا پتہ بھول گئے ہیںسپریم کورٹ کو سول کورٹ نہ سمجھا جائے جہاں خواتین وکلاءکی عدالتوں کو تالے لگا کر بند کر دیا جاتا ہے،آئندہ ایسی کسی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے وکیل کی جانب سے معافی مانگنے پر مزید کاروائی ختم کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.