قطر میں وٹس اپ پر دھمکیاں دینے پر خاتون کو6ماہ قید اور جرمانے کی سزا
جمعہ 27 نومبر 2015 14:48
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قطر میں ایک عدالت نے خاتون کو موبائل فون ایپلی کیشن ”وٹس اپ“ کے ذریعے ایک مرد کو توہین اور دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں 6ماہ جیل اور20 ہزار قطری ریال (5500 امریکی ڈالرز) جرمانے کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں ایک عدالت نے وٹس اپ پر دھمکیاں دینے کے الزام میں خاتون کو جیل کی سزا سنادی ہے ۔
اس خاتون پر اس کے لیے رہائش کا بندوبست کرنے والے ایک مرد کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کا الزام تھا۔ اس کو قطر میں گذشتہ سال سے نافذ سائبر کرائم قانون کے تحت اس کی عدم موجودگی میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔خاتون سے مالک نے مکان خالی کرالیا تھا جس پر وہ نالاں تھی اور وہ مکان کا بند وبست کرنے والے شخص کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی تھی۔(جاری ہے)
خاتون نے اس مرد کو ملک سے بے دخل کرانے کی بھی دھمکی دی تھی۔
قطر میں گذشتہ سال سے نافذ سائبر کرائم قانون کے تحت یہ پہلا مقدمہ ہے جس کا عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور عورت کو قصور وار قرار دے کر سزا دی ہے۔ناقدین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس نئے قانون کے نفاذ سے اظہار اور تقریر کی آزادی اور خاص طور پر آن لائن مواد کی اشاعت کے لیے حاصل آزادی محدود ہوکر رہ جائے گی۔اس قانون کے تحت ملک کی سماجی اقدار یا امن عامہ کے لیے ضرررساں مواد کی آن لائن اشاعت یا تشہیر کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔اس قانون کے تحت حکومتی نیٹ ورکس کو ہیک کرنے ،آن لائن فراڈ اور بچوں کی نازیبا تصاویر کی تشہیر پر جیل اور جرمانے کی سزائیں سنائی جا سکیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.