جھوٹی خبروں پر مصری اینکر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی
جمعہ 27 نومبر 2015 16:54
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منیٰ عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق خاتون اینکر پر"حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عدالت میں قائم مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی جانب سے مدعیٰ علیھا پر الزام عاید کیا تھا کہ اس نے اپنے ٹی وی شو میں "حمام باب البحر" کیس میں 26 افراد پر غیر اخلاقی حرکات کرنے اور ازبکیہ عدالت سے اپنی بریت کے حق میں فیصلہ حاصل کرانے کا الزام عاید کیا تھا۔(جاری ہے)
خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موٴکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔
نیز منیٰ عراقی نے اس کیس سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کی چھان بین شروع کی تھی۔پولیس نے پراسیکیوٹر سے اجازت لینے کے بعد ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ مگر اس دوران عدالت نے ملزمان کی بریت کا اچانک فیصلہ دے دیا تھا۔ شعبان سعید نے بتایا کہ ان کی موکلہ کے الزامات کی صحت سے متعلق فورینزک رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.