صوبائی حکومت غریبوں اور کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے ، کسی بھی اہلکار کی جانب سے اس سلسلے میں سستی برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی محب اﷲ خان کاتقریب سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،ماہی پروری اور امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے ہیں اس لئے افسران و اہلکارلوگوں کے مسائل حل کرنے اورسہولتوں کی فراہمی کے لئے دلجمعی سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت غریبوں اور کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے اس لئے کسی بھی اہلکار کی جانب سے اس سلسلے میں سستی برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بفلوبریڈینگ اینڈ ڈیری فارم ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر بھینسوں کی افزائش کے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈیک کمیٹی ڈی آئی خان کے چیئر مین سمیع اﷲ علی زئی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک شوکت علی یوسفزئی ،ڈی جی لائیو سٹاک تگوسیع ڈاکٹر شیر محمد ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ احمد نوید اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجوتھے۔
معاون خصوصی نے ڈیری فارم میں بھینسوں کی افزائش نسل کے منصوبے سے متعلق تفصیلی آگہی حاصل کی اور سٹیشن کی مختلف سیکشنوں کا دورہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دوسرے اضلاع کی نسبت زراعت سمیت دودھ ا رو گوشت کی پیداوار کو فروغ دینے کے کافی مواقع موجود ہیں اور بھیڑ بکریوں کی افزائش کے لئے ماحول بھی کافی ساز گار ہے جن کی ترقی کے زریعے صوبے کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ ترقی کی جانب گامز ن ہو چکا ہے اور رواں سال میں مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری مشینری کو کرپشن اور نظام کی خرابیوں کو دور کر نے کے لئے جامع قانون سازی کی ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ جانوروں کی بیماریوں کے روک تھام کیلئے ویٹرنری کیمپ لگائیں اور ٖ فیلڈ میں نکل کر کام کریں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.