اسپیکر قومی اسمبلی کے بھتیجے نے ایئرفورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کر دی،گاڑی الٹنے سے سوار فسر اور اہلیہ زخمی
پولیس کارروائی سے گریز اں ،حیدر صادق حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار
جمعہ 27 نومبر 2015 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق نے ایئرفورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی،افسر اور اہلیہ زخمی ہو گئیں،پولیس کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے،حیدر صادق حادثے کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق نے گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی ایئرفورس کے افسر کی تھی جس میں وہ اہلیہ سمیت سوار تھے، ٹکر لگنے سے ایئرفورس کے افسر کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے بعد سپیکر ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق اپنی گاڑی وہیں چھوڑکر فرار ہو گئے، ایئرفورس کے افسر کی اہلیہ کو حادثے کے بعد فوری طورپر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس بھی اس حادثے بارے کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے اور دونوں گاڑیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے بار بار بلانے پر بھی حیدر صادق تھانے میں نہیں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.