ایف بی آرکا نیا آئی ٹی سسٹم ٹیکس گزاروں اور ماہرین ٹیکس کے لیے سر درد بن گیا
فیدرل بورڈ میں نئی مینجمنٹ آنے کے بعدٹیکس جمع کرنے والا عملہ غائب، ٹیکس ادا کرنے والے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) فیدرل بورڈ آف ریونیو کا نیا آئی ٹی سسٹم ٹیکس گزاروں اور ماہرین ٹیکس کے لیے سر درد بن گیا،فیدرل بورڈ میں نئی مینجمنٹ آنے کے بعدٹیکس جمع کرنے والا عملہ غائب ہو گیا اور ٹیکس ادا کرنے والے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نئے چیرمین نثار محمد خان تعینات ہونے کے باوجود نیا آئی ٹی سسٹم درست نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ٹیکس گزار اپنا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے پریشان ہیں،کئی دنوں سے ٹیکس جمع کرنے والا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ہے۔
ٹیکس ماہر اور لاہور ٹیکس بار جنرل سیکرٹری قمر زمان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نئے چیرمین نثار محمد خان سے عوام کی اورہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ان کا عہدے کا چارج لینے کے باوجود فیدرل بورڈ آف ریونیو کا نیاآئی ٹی سسٹم درست نہ ہو سکا ہے ان کا کہنا ہے ایک طرف تو فیدرل بورڈآف ریونیو نے30 نومبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے آخری تاریخ مقرر کی اور دوسری جانب ٹیکس جمع کرنے والہ عملہ ہی نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.