وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع کے 33799چھوٹے زمینداروں کو امداد کی فراہمی جاری ہے،دی سی او حافظ آباد
ہفتہ 28 نومبر 2015 19:58
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع کے کل رجسٹرڈ 33799چھوٹے زمینداروں ،کاشت کاروں کو بذریعہ پے آرڈز امداد کی فراہمی تیزی سے جاری ہے اور پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے تمام تصدیقی مراحل مکمل کر لینے کے بعد ابھی تک 13602افراد کی امداد کے لیے 320ملین کے پے آرڈرز ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی افراد کو بھی تصدیقی مراحل کی تکمیل کے بعد پے آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔
ڈی سی او نے بتایا کہ جن زمینداروں کے پے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی جا رہی ہے اور انہیں امدادی پے آرڈرز کی وصولی کے لیے مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے بتایا کہ 13602افراد میں تحصیل حافظ آباد کے 7155جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے 6447زمینداروں شامل ہیں۔ڈی سی او نے مذید بتایا کہ گزشتہ روز تک کولو تارڑ کے امدادی سنٹر پر 4496کاشت کاروں کو 111.20ملین کے پے آرڈرز دیئے جا چکے ہیں جبکہ پنڈی بھٹیاں کے امدادی سنٹر پر 5185کاشت کاروں کو 121.40ملین کے پے آرڈرز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر گزشتہ روز تک 9681چھوٹے زمینداروں اور کاشت کاروں میں 234.60ملین کے امدادی پے آرڈرز کی تقسیم مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ باقی موصول ہونے والے پے آرڈرز کی بھی فوری تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.