حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی‘ چیئرمین اپٹما
میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے‘ عامر فیاض کی پریس کانفرنس
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) کے چیئرمین عامر فیاض نے کہا ہے کہ حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپٹما ہاؤس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
چیئرمین اپٹما عامر فیاض نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو صرف 4 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے، بجلی کے بلوں میں دوسری کی چوریاں بھی ٹیکسٹائل ملوں سے وصول کی جا رہی ہیں،حکومت ورلڈ بینک کے پاس جانے کی بجائے صنعتیں چلانے کیلئے اقدامات کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے متعدد ملیں اور مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے ۔چیئرمین آپٹما نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی بجائے صنعتیں چلائے تا کہ ملک میں زر مبادلہ آئے ، بجلی کے فیڈروں کے لاسز ٹیکسٹائل ملوں کے بلوں سے وصول کئے جا رہے ہیں حکومت کو اس جانب سوچنا چاہیے۔ آپٹما رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگروں کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اگر بیروزگاری بڑھی تو حالات بہتر نہیں ہو سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.