غریبوں کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا منشور،فتح یاب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے،پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی
پاکستان عوامی تحریک کے یونین کونسل بنگل والہ میں امیدوار پیرسید خضر مرتضیٰ گردیزی کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 29 نومبر 2015 18:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور یونین کونسل بنگل والہ سے چیئرمین کے امیدوار پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے میڈیا کوارڈینیٹر راؤ امحمد عارف رضوی کے ہمراہ ملتان میں مختلف اخبارات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید خضرمرتضیٰ گردیزی نے کہا کہ ہمارا منشور غریبوں کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتحیاب ہوکر عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرا لقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ملک میں انقلاب کی بنیاد ثابت ہوگا اور اس کا آغاز ہم اپنی یونین کونسل سے کریں گے۔انتخابی مہم کے دوران یونین کونسل کی عوام نے ہمیں اپنی محبتوں کا مقروض کر دیا ہے یہ قرض ہم ضرور اتاریں گے۔(جاری ہے)
عوامی تحریک اب انتخابی میدان میں موجود رہے گی اور کرپٹ،رسہ گیر اور ظالم سیاستدانوں کا مقابلہ کریں گے۔
یونین کونسل بنگل والہ سے ہمیشہ منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اس حلقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ہم ان محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔جنوبی پنجاب کے ترجمان اور میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ حکومتی امیدوار ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دے کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں یہ پری پول رگنگ ہے الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.