انگلش پریمیئر لیگ میں لائسسٹر سٹی کے اسٹرائیکر جیمی وارڈی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے لگاتار 11 میچوں میں گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پیر 30 نومبر 2015 13:57
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ میں لائسسٹر سٹی کے اسٹرائیکر جیمی وارڈی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے لگاتار 11 میچوں میں گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے 24ویں منٹ میں انہوں نے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کو چکما دیتے ہوئے گیند کو گول راہ دکھا کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرئیکر وین نسٹل روئے کے پاس تھا جنہوں نے 2003 میں لگاتار دس میچوں میں گول اسکور کیا تھا۔
میچ کے بعد وارڈی نے کہا کہ میں گول اسکور کرنے اور ریکارڈ بنانے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں لیکن حریف ٹیم کے گول اسکور کرنے پر مجھے تھوڑی مایوسی ہوئی کیونکہ ورنہ ہمیں تین قیمتی پوائنٹس مل جاتے۔(جاری ہے)
اس وقت انگلش پریمیئر لیگ میں 14 گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے وارڈی نے کہا کہ میں نے ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا تھا کیونکہ اس سے میری اور ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا۔
وین نسٹل روئے نے ریکارڈ توڑنے پر وارڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس اعزاز کے مستحق تھے۔ ادھر وارڈی کے گول کے باوجود مانچسٹر یانائیٹڈ اور لائسسٹر سٹی کے درمیان میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا جبکہ منچسٹر سٹی 3-1 سے فتح کے بعد ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسرے ہاف کے شروع مانچسٹر یانائیٹڈ کے شوائن اسٹرئیگر نے ہیڈر پر بہترین گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور میچ کے اختتام تک یہی اسکور برقرار رہا۔ اس وقت انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی پہلے، لائسسٹر سٹی دوسرے اور مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.