ایک اور فلسطینی بچہ صہیونی درندگی کا شکار ہوگیا، دو ماہ میں 23 بچوں سمیت 106 فلسطینی شہید
پیر 30 نومبر 2015 14:13
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی بچہ جام شہادت نوش کرگیا ہے۔ یکم اکتوبر کے بعد سے اب تک 2 ماہ میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں23 فلسطینی بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 106 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ گزشتہ شام مشرقی بیت المقدس میں راس العامود کے مقام پر ایک فلسطینی بچے 17 سالہ ایمن سمیح العباسی کو صہیونی فوجیوں نے گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق فلسطینی بچے العباسی کو سلوان قصبے میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مقامی شہریوں کی ریلی میں شریک تھا۔(جاری ہے)
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کئی گولیاں سمیح العباسی کے سینے میں پیوست ہوگئیں جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کو کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کیا۔
مقامی سماجی کارکن امجد ابو عصب نے بتایا کہ شہید فلسطینی کو رواں سال پانچ فروری کو اسرائیلی جیل سے 10 قید کے کاٹنے کے بعد رہا ہوا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی بچے کی شہادت کے بعد راس العامود سمیت القدس کے تمام شہروں میں کشیدگی اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ رات گئے تک بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ فلسطینیوں نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.