باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ کارواں سیزن کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
پیر 30 نومبر 2015 21:39
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)امریکی باسکٹ بال کے ممتاز کھلاڑی کوبے برائنٹ نے رواں سیزن کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکرز ٹیم کے سٹار کوبے این بی اے کی فہرست میں سب سے زیادہ سکور کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق کوبے کا کہنا ہے ، وہ جانتے ہیں کہ ان کا جسم کتنی دیر تک اس گیم کو اچھے انداز میں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ این بی اے کا ان کا یہ سیزن آخری ہو گا۔
کوبے لیکرز کی جانب سے 1996 سے کھیل رہا ہے ، اور یہ اس کا 20واں سیزن ہے۔ کوبے برائنٹ اپنی ٹیم کو این بی اے کے ٹائٹلز پانچ بار جتوا چکا ہے ، تا ہم زخمی ہونے کی وجہ سے پچھلے دو سیزنوں میں ان کا کھیل محدود رہا تھا۔ وہ 37 برس کے ہو چکے ہیں ، اور ان کی کارکردگی 15.7 پوائنٹس فی گیم ہے۔ دنیا بھر میں باسکٹ بال کے لاکھوں شائقین کوبے کے کھیل کے دلدادہ ہیں ، تا ہم ا س سیزن کے بعد وہ ان کا کھیل دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.