امریکا میں چور گھر کی چمنی میں پھنس کر ہلاک
منگل 1 دسمبر 2015 12:35
لاس اینجلس۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ایک مشتبہ چور اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے ایک مکان کی چمنی سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر چمنی میں پھنس جانے کے بعد دھوئیں اور آگ کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
(جاری ہے)
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ کوڈے کولڈویل نامی ایک مشتبہ چور ایک مقامی شہری کے گھر کی چمنی کے راستے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ چمنی کے پائپ ہی میں پھنس گیا۔
اس وقت گھرمیں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ مالک مکان نے واپسی کے بعد چمنی میں آگ چلائی تو اسے کسی کے کراہنے اور چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اسے اندازہ ہوا کہ چمنی میں کوئی شخص پھنسا ہے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر چمنی میں پھنسے شخص کو نکالا۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ چور کی موت چمنی کے اندر ہی دھوئیں سے دم گھٹنے اور آگ کے شعلوں سے جھلسنے سے ہو گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.