فٹ بال سیریز اے ، نیپولی نے انٹر میلان کو2-1گولز سے شکست دیدی
منگل 1 دسمبر 2015 14:39
نیپولی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)اٹلی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں نیپولی کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں انٹر میلان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ سیریز اے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیپولی اور انٹر میلان کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔
(جاری ہے)
نیپولی نے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول داغ دیا ، جس کے بعد انہوں نے پورے میچ میں انٹر میلان پر پریشر ڈالے رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
میچ کے 62ویں منٹ میں گنزالو ہوگوئن نے نپولی کی جانب سے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ مخالف ٹیم نے کھیل کے اختتامی لمحات میں ایک گول ضرور سکور کیا جو کہ ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.