تحریک انتفاضہ ، صہیونی دہشت گردی کے نتیجے میں 106 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی ہوگئے
منگل 1 دسمبر 2015 15:03
رام للہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینی شہریوں نے 175 فدائی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 20 صہیونیوں کو جہنم واصل اور 300 کو شدید زخمی کیا ہے جبکہ قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 106 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
القدس سٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے چاقو، گاڑیوں اور فائرنگ سے کی گئی کاررائیوں کے دوران 20صہیونی ہلاک اور 300 کو زخمی کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی فدائی حملہ آوروں کی جانب سے غاصب صہیونیوں پر چاقو کے 60 ، گاڑیوں کی ٹکر سے 31 ، فائرنگ کے 56 اور پٹرول بموں سے 15 حملے کئے گئے۔ یہ حملے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئے گئے۔ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل 30 فدائی کارروائیاں کی گئیں۔ بیت المقدس میں 21 ، رام اللہ میں 9 ، جنین میں 8 ، نابلس میں 5 ، جب کہ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 3 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ قلقیلیہ اور بیت لحم میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.