شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے: ریحام خان
محمد علی
منگل 1 دسمبر 2015
20:35
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے انہیں نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے۔
اس حوالے سے انہوں نے عمران خان کو اس معاملے کی شکایت کی تو وہ کافی شرمندہ ہوئے اور آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے کا یقین دلایا۔ پھر اسی ملاقات میں عمران خان نے ان سے ان کے والدین کی تفصیلات پوچھیں اور پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی تاہم انہوں نے دوہری شہریت کی حامل ہونے کے باعث انکار کردیا۔(جاری ہے)
ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنائیت کیلئے ترستے ہیں۔
2013 میں بیرون ملک پاکستانیوں کو تحریک انصاف کی سونامی میں بہت دلچسپی تھی۔ سونامی کی بیرون ملک کافی دھوم مچی ہوئی تھی اور عام پاکستانیوں کی طرح انہیں بھی تبدیلی کی خاطر اس میں کافی دلچسپی تھی۔اسی لیے 2013 میں بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کے بعد انہیں پروفیشنل کیرئیر میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں کبھی کسی کی سفارش پر کام نہیں ملا، ہمیشہ میرٹ پر کام دیا گیا انہیں۔ میں کسی بھی سیاست دان سے براہ راست رابطہ نہیں رکھتی۔ عمران خان سے جب پہلا انٹرویو کیا تھا تو تب انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان ان کے بارے میں کیا سوچ رہے تھے۔ جب عمران خان نے انہیں پہلی مرتبہ شادی کی پیش کش کی تھی تو انہوں نے انکار کردیا تھا۔ ان کیلئے عمران خان جیسی بڑی شخصیت سے شادی کرنا بہت مشکل تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آصف زرداری ایوان صدر سے چلے جائیں، نجم سیٹھی کا دعویٰ
-
پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کا پہلا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب
-
عمران خان سے متعلق فیصلہ آیا تو ن لیگ کی قیادت پریشان ہوگئی، منصور علی خان کا انکشاف
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی
-
سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، سہیل آفریدی
-
پاکستان میں اقلیت حکومت کررہی ہے اور ملک میں جبر کا ماحول ہے، سربراہ جے یو آئی ف
-
رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ
-
وزیراعطم کے بیرون ملک دوروں پر مولانا فضل الرحمان کا معنی خیز تبصرہ
-
تم اڈیالہ واپس جانے کیلئے بالکل فٹ ہو!
-
پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں، سیاست میں ان کی مداخلت مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
-
ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی. سابق امریکی وزیردفاع
-
جو اختیارات پارلیمنٹ کے ہونے چاہئیں وہ مقتدرہ کے ایک آدمی کو دے دیئے گئے، مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.