ترکی اور روس کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں ‘ امریکی صدر براک اوباما
بدھ 2 دسمبر 2015 13:09
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے ترکی اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کرتے ہوئے اپنے ’مشترکہ دشمن‘ کے خلاف اقدامات کریں۔پیرس میں ترک صدر سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حامی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ترکی اور روس کو اب کشیدگی میں کمی لانی چاہیے اور معاملے کا سفارتی حل تلاش کرنا چاہیے۔
داعش کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہی ہے اور میں یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہماری توجہ مکمل طور پر اس خطرے پر مرکوز رہے۔براک اوباما نے کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں روس کی حکمتِ عملی میں مکمل تبدیلی کی توقع نہیں کر رہے تاہم انھیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں شام کے بارے میں روسی اندازوں میں فرق آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.